انتخابی نشان سائیکل کیلئے سماجوادی پارٹی کے دونوں خیموں کے مابین
جاری گھمسان کے درمیان اکھیلیش یادو خیمہ کا کانگریس اور دیگر اتحادی
پارٹیوں کے ساتھ یوپی الیکشن کیلئے گٹھ بندھن کا خاکہ تیار ہوچکا ہے اور اس
کا باضابطہ اعلان ایک یا دو روز میں کیا جاسکتا ہے۔رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعلی اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو اور
پرینکا
گاندھی کے درمیان بات چیت کے بعد آبادی کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی
ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے خلاف مہاگٹھ بندھن (گرانڈ الائنس ) کا اب
صرف رسمی اعلان کیا جانا باقی رہ گیا ہے۔کانگریس کے ذرائع کے مطابق مہاگٹھ بندھن کے بارے میں ہر بات پر گفت و شنید ہوچکی ہے۔